ملتان،گھریلو ملازمہ کے دو بچے کار کی ڈگی میں دم گھٹنے سے جاں بحق، ماں نے واقعہ کو حادثہ قرار دیدیا

اتوار 21 جون 2015 12:50

ملتان،گھریلو ملازمہ کے دو بچے کار کی ڈگی میں دم گھٹنے سے جاں بحق، ماں ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) ملتان میں زمیندار کی گھریلو ملازمہ کے دو بچے کار کی ڈگی میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ ماں نے بچوں کی ہلاکت کو حادثہ قرار دے کر کسی قسم کی کارروائی سے انکار کر دیا۔کینٹ میں رہائش پذیر زمیندار کی گھریلو ملازمہ کے دو بیٹوں کی لاشیں کار کی ڈگی سے ملیں۔

(جاری ہے)

بچوں کی ہلاکت کسی کی غلطی سے نہیں ہوئی بلکہ وہ کھیلتے ہوئے کار کی ڈگی میں بند ہو گئے۔ تین گھنٹے سے انہیں تلاش کر رہے تھے جبکہ بچوں کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو بھی دی تھی۔پولیس نے بیانات ریکارڈ کئے اور جلال پور کے رہائشی بھائیوں کی لاشیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیں تاہم ماں نے اپنے بچوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :