کراچی،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

اتوار 21 جون 2015 12:51

کراچی،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں گیارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اورنگی ٹاون قصبہ کالونی میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کی ملزموں اور پولیس اہلکاروں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دس منشیات فروش گرفتار کرلئے گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سی ٹی ڈی پولیس نے یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کر کے بین الصوبائی ڈکیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کریم بخش ملاح ڈکیتی کی پچاس سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ رینجرز نے گارڈن میں قائم پاکستان سنی تحریک کے مرکزی دفتر پر ایک بار پھر چھاپہ مار کارروائی کی رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کیا اور مذہبی جماعت کے دفتر کی تلاشی لی۔ تاہم تلاشی کے بعد رینجرز کی نفری واپس لوٹ گئی۔

متعلقہ عنوان :