عوامی تحریک نے طاہر القادری کی وطن واپسی کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل بارے ابتدائی مشاورت شروع کر دی

ماضی میں عوامی تحریک کی جدوجہد میں شامل رہنے والی مذہبی اور سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کئے جائیں گے ‘ ذرائع

اتوار 21 جون 2015 17:34

عوامی تحریک نے طاہر القادری کی وطن واپسی کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل بارے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایت پر رہنماؤں نے ان کی وطن واپسی کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل بارے ابتدائی مشاورت شروع کر دی ، ماضی میں عوامی تحریک کی جدوجہد میں شامل رہنے والی مذہبی اور سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عوامی تحریک عید الفطر کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف نہ ملنے اورعوام کو درپیش مشکلات کے نعرے پر ایک بڑی تحریک شروع کر سکتی ہے اور اسی تناظر میں باقاعدہ منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان میں موجود رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان کی وطن واپسی کے بعد کے لائحہ عمل بارے ابتدائی مشاورت کا آغاز کر دیں جسے حتمی شکل ان کے وطن واپس پہنچنے کے بعد منعقدہ اجلاسوں میں دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کے رہنماؤں نے ماضی کی جدوجہد میں شامل رہنے والی مذہبی اور سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آنے والے چند روز میں باضابطہ رابطے کر کے ان کی آراء بھی لی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :