حلقہ پی پی 97گوجرانوالہ کے 33پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات،پی ٹی آئی کے ناصر چیمہ نے 10405ووٹ لے کرمیدان مار گیا،(ن) لیگ کے اشرف وڑائچ 9966ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، حلقے کے مکمل 119 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ناصر چیمہ نے 27592 ،مسلم لیگ(ن)کے اشرف وڑائچ نے 26216 ووٹ حاصل کیے، پولنگ کے دوران فائرنگ کے واقعہ میں تحریک انصاف کا کارکن جاں بحق، ایس ایچ او کو دھمکیاں دینے پر (ن) لیگ کے رہنما تماں بٹ کو جیل کی ہوا کھانی پڑی
اتوار 21 جون 2015 21:19
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جون۔2015ء) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97گوجرانوالہ میں ضمنی انتخابات میں 33پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ مسلم لیگ(ق)کے امیدوار ناصر چیمہ نے 10405ووٹ لے کرمیدان مار گیا، مسلم لیگ(ن) کے امیدوار اشرف وڑائچ 9966ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں، حلقے کیمکمل 119 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق بھی ناصر چیمہ 27592 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ (ن) لیگ کے امیدوار اشرف وڑائچ 26216 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، پولنگ کے دوران فائرنگ کے واقعہ میں تحریک انصاف کا کارکن جاں بحق، ایس ایچ او کو دھمکیاں دینے پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما تماں بٹ کو جیل کی ہوا کھانی پڑی۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو الیکشن ٹربیونل کے حکم پر ہونے والے پی پی 97 کے ضمنی انتخابات میں 33پولنگ اسٹیشنز پر غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آ گئے۔(جاری ہے)
نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ مسلم لیگ(ق)کے امیدوار ناصر چیمہ نے 10405ووٹ لے کرمیدان مار گیا، مسلم لیگ(ن) کے امیدوار اشرف وڑائچ 9966ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں، حلقے کے 119 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق بھی ناصر چیمہ 27592 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ (ن) لیگ کے امیدوار اشرف وڑائچ 26216 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے حکم پر گوجرانوالہ میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 کے 33 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل صبح 5 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی تعطل کے شامل 5 بجے تک جاری رہا۔ 33 پولنگ اسٹیشنز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 52 ہزار550 ہے۔ پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جب کہ حساس قرار دیئے گئے 19 پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔پولنگ کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی دیکھی گئی، متعدد پولنگ اسٹیشنز کے باہر امیدواروں نے کیمپ قائم کئے جب کہ سیاسی کارکنوں کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز کے باہر اسلحے کی کھلی نمائش بھی کی گئی۔ پولیس نے سرکاری کام میں مداخلت پر مسلم لیگ (ن) کے مقامی عہدیدار زاہد عنایت عرف تماں بٹ کو گرفتارکرلیا تاہم بعد ازاں عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کردیا جبکہ پولنگ اسٹیشن نمبر 67 میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تحریک انصاف کا ایک کارکن جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیاسی بنیاد پر نہیں ہوا بلکہ یہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے جبکہ دوسری طرف پی پی 97گوجرانوالہ میں 33 پولنگ سٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ کے دوران الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشن نمبر سو اور ایک سو ایک کی جگہ بدل دی جس پر ووٹرز نے شدید احتجاج کیا۔ پولنگ کے دوران ووٹرز نے پولنگ سٹیشنوں کی جگہ بدلنے پر احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے راتوں رات جگہ تبدیل کی ہے جس پر ووٹ ڈالنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جن مقامات پر پہلے پولنگ سٹیشن بنائے گئے تھے وہاں پہنچتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ پولنگ سٹیشن چار کلومیٹر دور منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن کی طرف سے موقف سامنے آیا ہے کہ پولنگ سٹیشنوں کی جگہ کم جگہ ہونے اور بوسیدہ عمارتوں کی وجہ سے تبدیل کی گئی ہے الیکشن کمشنر نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جگہ تبدیل کی۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں پی پی 97 سے مسلم لیگ (ن) کے اشرف وڑائچ 29 ہزار 756 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، ان کی کامیابی مسلم لیگ (ق) کے ناصر چیمہ نے چیلنج کی تھی جس کے بعد الیکشن ٹریبونل نے 33 پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ انتخاب کااعلان کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.