راولپنڈی: ایف بی آر کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا
سمیرا فقیرحسین پیر 22 جون 2015 12:55
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 22 جون 2015 ء) : ایف بی آر کو ماڈل ایان علی کیخلاف آمدنی چھپانے اور لاکھوں روپے کی ٹیکس نادہندگی کے الزامات پر قانونی کارروائی سے روک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایان علی کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 192 Aکے تحت مبینہ طور پر کروڑوں کی آمدنی چھپانے سے متعلق کیس تیار کیا گیا ہے جس کے تحت پانچ لاکھ روپے کی آمدنی چھپانا یا اس سے متعلق غلط معلومات فراہم قابل تعزیز جرم ہے جس کی سزا دو سال قید یا جرمانہ یا بیک وقت دونوں سزائیں ہیں۔
ایف بی آر کے ایک اعلی افسر کے مطابق ایف بی آر کو ایان علی سمیت مبینہ ٹیکس نادہندگان کی حمایت میں کوئی دلچسپی نہیں ۔اگر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے متعلقہ سیکشن کے تحت ٹیکس نادہندگی خصوصی جج کے سامنے ثابت ہو گئی تو ضرور قانونی کارروائی کی جائےگی۔(جاری ہے)
ایف بی آر کے مطابق ایان علی کے پاس قومی ٹیکس نمبر ہے لیکن انہوں نے کبھی اپنی آمدنی کے گوشوارے جمع نہیں کرائے ۔
ایان علی کا ڈی ایچ اے کراچی میں ایک فلیٹ ہےجو ستمبر 2011میں خریدا گیا۔کراچی کے مقامی بینک میں ایان علی کا اکاؤنٹ ہے ،انہوں نے اس اکاؤنٹ میں 35سے 40لاکھ روپے جمع کرائے،جس سے اکتوبر 2014میں نو ،نو لاکھ روپے کی دو ٹرانزیکشنز ہوئیں ۔ایان علی کے پاس ایک ڈبل کیبن گاڑی ہے جس کی مالیت 15لاکھ روپے ہے ۔ایان نے 41 غیر ملکی دورے کیے۔ان کے پاس یو اے ای کابزنس ویزا ہے۔ایان علی نے دبئی کے جبل علی فری ٹریڈزون میں اے اے ایف زیڈ ای کے نام سے کمپنی بھی قائم کررکھی ہے ۔ایف بی آر کے مطابق ایان نے یہ کمپنی اپنے قریبی رشتہ داروں کو 6ہزار درہم فراہم کرکے ان کیلیے ویزے حاصل کرنے کیلیے قائم کی تھی ۔رپورٹ کے مطابق ان تمام حقائق سے معلوم ہوتا ہے کہ ایان علی مبینہ طور پر ٹیکس نا دہندہ ہیں لیکن تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اتنے شواہد ہونے کے باوجود ایف بی آر کو کس نے ایان علی کیخلاف کارروائی کرنے سے روکا ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.