جنوبی کوریا میں مرس وائرس نے مزید دو افراد کی جان لے لی
پیر 22 جون 2015 16:05
سیئول۔22جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) جنوبی کوریا میں مرس وائرس نے مزید دو افراد کی جان لے لی جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 27ہوگئی ۔جنوبی کوریا کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرس وائرس سے ہلاک ہونے والے ان دونوں افراد کی عمریں 84اور 87برس تھیں جو کہ اتوار کی رات گئے اور پیر کی صبح کو القمہ اجل بننے ۔ بیان کے مطابق دونوں مذکورہ افراد کینسر کے موذی مرض کے خلاف بھی جنگ لڑ رہے تھے ۔
ان افراد میں سام سنگ میڈیکل سنٹر اور ڈائی چیونگ ہسپتال میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ روابط کے بعد مرس وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ۔ بیان کے مطابق مرس وائرس کے مزید تین نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 172ہوگئی ہے ۔ بیان کے مطابق اب تک 50افراد کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ 14افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.