خضدار ،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہٹا دی گئی

بدھ 24 جون 2015 22:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء )خضدار میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہٹا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ڈسٹرکٹ خضدار میں ایک سال قبل موٹرسائیکل کی سواری پر دفعہ 144نافذ کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر خضدار کے ایک حکمنامے کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر سے پابندی ہٹا دی گئی ۔ جبکہ شہروں میں امن وامان کی ذمہ داری پولیس کے حوالے کردی گئی ۔