کویت میں مسجد پرخودکش حملہ کرنے والا بمبار سعودی شہری نکلا
فہد شبیر اتوار 28 جون 2015 13:49
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جون۔2015ء) کویتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد پر حملہ کرنے والا خودکش بمبار سعودی شہری تھا۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دو روز قبل مسجد پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک بھرمیں آپریشن جاری ہے جب کہ فورسز نے خودکش بمبار کو مسجد تک لے جانے والے ٹیکسی ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا جب کہ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مسجد پر حملہ کرنے والا خودکش بمبارسعودی شہری تھا جس کی شناخت فہد سلیمان عبدالمحسن کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اس حملے کے بعد اس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
واضح رہے کہ کویت کے ضلع سوابرکی امام الصادق مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران خود کش بمبارنے خود کو دھماکے سے اڑالیا تھا جس کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.