فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی احسن اقدام ہے ‘ راجہ عدیل
پیر 29 جون 2015 13:39
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) تاجر رہنما ، ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے نیپرا کی جانب سے اپریل کے مہینہ میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 86روپے کمی کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ہر ماہ کمی کی بجائے حالیہ فی یونٹ کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے ۔
راجہ عدیل نے کہا کہ صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافوں سے صنعتکار اور عوام پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ مہنگی بجلی کے باعث مہنگی پیداوار اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی ہر ماہ کی بجائے مستقل بنیادوں پر کی جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف اورمہنگائی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
بجلی سستی ہونے کے باعث پیداواری لاگت میں کمی واقع ہوگی اور اس کمی کا ریلیف عوام تک بھی منتقل ہوگا اور انہیں سستی اشیاء فراہم ہونگی۔انہوں نے نیپرا کی جانب سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج بجلی صارفین سے وصولی کو غلط اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج گیس صارفین سے متعلقہ ہے اس لیے اس ٹیکس کی وصولی بھی گیس صارفین سے کی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.