البیارق فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہ صیام کے پہلے عشرے میں فلسطینیوں کو450 بسوں کی خدمات فراہم کی گئیں
عوام نے ہمیشہ فلاح عامہ کے منصوبوں کیلئے دل کھول کر عطیات دیں، بیان
پیر 29 جون 2015 14:13
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) فلسطین میں شہریوں کو نمازجمعہ کیلئے ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم کرنیوالی تنظیم’ البیارق فاؤنڈیشن‘نے بتایا ہے کہ ماہ صیام میں تنظیم کی جانب سے بیت المقدس اور دوسرے فلسطینی شہروں میں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ آمدورفت کیلئے 450 بسوں کی خدمات فراہم کی گئیں۔
(جاری ہے)
البیارق فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ماہ صیام کے پہلے عشرے میں بیت المقدس اور دوسرے علاقوں میں فلسطینیوں کو قبلہ اول میں لانے اور واپس لے جانے کیلئے 450 بسیں چلائی گئیں۔
یہ پچھلے سال کی نسبت سے ایک گنا زیادہ ہیں۔ پچھلے سال ماہ صیام کے پہلے عشرے میں 260 بسیں چلائی گئی تھیں۔تنظیم کے ڈائریکٹر وفیق درویش کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب بھی عوام کے سامنے فلاح عامہ کے منصوبوں کیلئے مدد کیلئے ہاتھ پھیلائے تو عوام نے ہمیں دل کھول کرعطیات دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مختلف شہروں سے نمازیوں کو قبلہ اول تک پہنچانے کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے انہیں مخیر حضرات کے عطیات کی ضرورت پڑتی ہے اور عوام دل کر کرچندہ دیتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.