تائیوان کے تفریحی واٹر پارک میں لگنے والی آگ سے زخمی خاتون دم توڑ گئی
پیر 29 جون 2015 14:46
تائی پے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے نواح میں واقع فارموسا فن کوسٹ واٹر پارک میں ہفتے کی شام لگنے والی آگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی ایک 20 سالہ خاتون دم توڑ گئی ، واٹر پارک میں لگنے والی آگ میں جھلس جانے والے 200 سے زائد شائقین ابھی تک انتہائی نگہداشت میں رکھے ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
عالمی میڈیا کے مطابق تائی پے کے نواح میں واقع فارموسا فن کوسٹ واٹر پارک میں ہفتے کی شام لگنے والی آگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی ایک 20 سالہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔
حکام نے زخمیوں کی تعداد 499 بتائی ہے۔ آگ ہفتے کی رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب بھڑکی۔ جس وقت آگ لگی اْس وقت ایک ہزار کے قریب شائقین میوزک پر رقص کر رہے تھے اور ان پر رنگین پاوٴڈر سے اسپرے بھی کیا جا رہا تھا۔ مقامی حکومت کے ایک اہلکار لِن چیہہ یْو کے مطابق یہ طے نہیں کیا جا سکا کہ رنگین پاوٴڈر کو آگ کسی وجہ سے لگی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.