فاٹا میں بلدیاتی انتخابات ملک کے دیگر صوبوں سے زیادہ ضروری ہے،زرنورآفریدی
پیر 29 جون 2015 16:32
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) جماعت اسلامی فاٹاکے نائب امیر زرنور آفریدی نے کہا کہ فاٹا میں بلدیاتی انتخابات ملک کے دیگر صوبوں سے زیادہ ضروری ہے 21ویں صدیں میں فاٹا کے عوام غلامو ں جیسے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔مسلم لیگ ن حکومت اپنے نعروں پر عمل کرکے قبائلی عوام کو حقوق دے ۔FCRقانون نہیں انگریزوں کی جنگی حکمت عملی ہے جس نے قبائل کو یر غمال بنا ر کھا ہے ۔
اْنہوں نے کہا کہ FCRدستور پاکستان ،اسلامی شریعت ،سیاست ،جمہو ریت اور بنیادی انسانی حقو ق کے ساتھ متصادم قانون ہے ۔FCRکے تحت فاٹا میں پارلیمنٹ اور عدلیہ بے بس ہے ۔FCRقبائلی عوام اور قبائلی علاقوں کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔قبائلی علا قوں میں غربت ،پسماندگی اور بے روزگاری FCRکا پید ا کر دہ ہے ۔(جاری ہے)
زرنور آفریدی نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے جبکہ فاٹا میں فرد کی حکمرانی ہے ۔
عدلیہ مقننہ اور انتظامیہ کے اختیارات فرد واحد کے پاس ہوتے ہیں جو اپنی ذاتی اناکو تسکین کے لئے لوگو ں کو سزائے دیتے ہیں ۔زرنور آفرید ی نے صدر مملکت ممنون حسین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صدر قبائلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کی نو ٹیفکیشن جاری کریں اور بلدیاتی اتنخابات کا اعلان کریں تاکہ قبائلی علاقوں میں گراس روٹ لیول تک اختیارات منتقل ہوجائے اور قبائلی عوام سکھ کا سانس لیکر قبائلی علاقے ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات قبائلی علاقوں میں ترقی و خو شحالی کا بہار ہوگا ۔مسلم لیگ حکومت ہمت و جرت کر کے بلدیاتی انتخابات کریں اور اپنا فرض اداکریں ۔ایک کر و ڑ قبائلی عوام پاکستانی شہری ہے حکومت بلدیاتی انتخابات کرکے قبائلی عوام کو حقیقی شہریت دے دیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.