سندھ کے حکمرانو ں کی عوا می مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں،ثمر علی خان
ہیٹ اسٹروک سے لوگ مرتے رہے اور سندھ کے شاہی خاندان دبئی کے مزے لوٹتے رہے،رہنما تحریک انصاف سندھ
پیر 29 جون 2015 18:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پالیمانی لیڈر ثمر علی خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اقتدار کو طول دینے کے لئے سندھ کارڈ اور متحدہ قومی موومنٹ مہاجر کارڈ استعما ل کر رہی ہے ۔ سندھ کے حکمرانو ں کی عوا می مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں تحریک انصاف کی قیادت جب ان کی لوٹ مار اور کرپشن کو بے نقاب کرتے ہیں تو ان کے پیٹ میں مروڑ پیدا ہو تا ہے ۔
عالمی ادارے کی رپورٹ کے باوجود حکمرانوں نے گرمی سے بچاؤ کے اقدامات نہیں کئے گئے۔ لوگ مرتے رہے اور سندھ کے شاہی خاندان دبئی کے مزے لوٹتے رہے۔ یہ باتیں انہوں نے میڈیا سیل کراچی کے دفتر میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
اس موقع پر دوا خان صابر، رفاقت عمر، ڈاکٹر سنجے، افتخار فاروقی بھی موجود تھے۔ ثمر علی خان نے مزید کہا کہ ہیٹ اسٹروک سے ہزاروں افراد کا موت کے منہ میں چلے جانا سندھ حکومت کے منہ پر کلنک کا ٹیکا ہے ۔
حکمران ہوش کے ناخن لیں ، متاثرہ خاندانوں کی فوری دادرسی کے لئے ان کی مالی امداد کی جائے اور ایئر کنڈیشن کمروں سے نکل کر عوامی مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ ہوش کے ناخن لیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، وولٹج کی کمی پر فوری طور پر درست کیا جائے کم وولٹج سے کراچی کے شہریوں کی روزانہ کروڑوں کی الیکٹرک اشیاء خراب ہو رہی ہیں ۔ثمر علی خان نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کے تباہی کے ذمہ دار حکومت سندھ ہے ۔حکمرانوں نے رمضان کے مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ازیت پہنچائی ۔ حکمرانوں اور کے الیکٹرک کے دعوں کے با وجود اہلیان کراچی کے بیشتر علاقے شدید لوڈ شیڈنگ اور حصوصاً افطار اور سحری میں بجلی سے محروم ہوتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.