آل پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، سپریم الیون، یوسی سی روات اوربابر الیون نے کامیابی حاصل کرلی
منگل 30 جون 2015 12:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) آل پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سپریم الیون، یوسی سی روات اوربابر الیون کی ٹیموں نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے، اس موقع پر اے ایچ ایف کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر زمان نصراللہ خان نیازی مہمان خصوصی تھے جبکہ کرنل (ر) شہزاد، کرنل(ر) اشفاق بھٹی، سابق قومی کرکٹ کوچ محمد اکرم، سابق ٹیسٹ کرکٹر نوید قریشی اور چیف آرگنائزر عبدالرحمن کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، گذشتہ رات نیشنل ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں میں سپریم الیون نے زرین الیون کو11 رنز سے ہرا دیا۔
سپریم الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 87 رنزبنائے ، جواب میں زرین الیون کی ٹیم مقررہ ہدف پورا نہ کرسکی، بلکہ اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر76 رنز بنائے، دوسرے میچ میں یوسی سی روات نے ڈوگر الیوں کو اوربابر الیون نے المرجان اسٹیٹ الیون کو شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔(جاری ہے)
ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر عبدالرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 132 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے،میچز کے اختتام پرقرعہ اندازی کے ذریعے زرولی خان نے موٹر سائیکل وصول کیا اور دیگر انعامات بھی تقسیم کئے گئے، واضع رہے کہ ٹورنامنٹ کمیٹی ٹورنامنٹ ہر دوسرے روز قرعہ اندازی کے ذریعے ایک موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی انعامات بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.