عوامی شکایات میں پولیس پہلے، تعلیم دوسرے، محکمہ مال تیسرے ، لوکل گورنمنٹ کاچوتھا نمبر رہا ،محتسب پنجاب کی کارکردگی رپورٹ جاری
منگل 30 جون 2015 13:58
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) محتسب پنجاب کا دفتر سال 2014کے دوران عوام کو ریلیف دینے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اورکارکردگی کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب اورمتحرک رہا،لوگوں نے محتسب پنجاب کے دفاترکی افادیت تسلیم کرتے ہوئے 21899 شکایات بھجوائیں جبکہ گزشتہ سال کے دوران محتسب پنجاب نے قومی و مقامی اخبارات اورالیکٹرانک میڈیا کی 11505 خبروں اورمیڈیا رپورٹس پر نوٹس لئے اور متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کو ریلیف دینے کی ہدایت کی ۔
محتسب پنجاب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران سب سے زیادہ شکایات محکمہ پولیس کے خلاف درج کروائی گئیں جبکہ محکمہ تعلیم دوسرے ، محکمہ مال تیسرے ، لوکل گورنمنٹ چوتھے اورمحکمہ صحت شکایات کے اعتبار سے پانچویں نمبر پر رہے ۔(جاری ہے)
محتسب پنجاب آفس نے سالانہ کارکردگی رپورٹ بروقت گورنر پنجاب کو پیش کردی تھی اور اب اس کی کاپیاں پنجاب کابینہ ، تمام ارکان پنجاب اسمبلی ، چیف سیکرٹری ،سیکرٹری صاحبان ،آئی جی پنجاب، کمشنرز، آرپی اوز، ڈی سی اوز، ڈی پی اوز، سرکاری اداروں کے سربراہان ، بڑے تعلیمی اداروں ، بڑی لائبریریوں ،ایڈیٹرز، کالم نگاروں ، اینکر پرسنز اورمیڈیا کے نمائندوں کو بھجوا دی گئی ہیں ۔
سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق محتسب پنجاب کو گذشتہ سال کے دوران صوبائی محکموں کی بدانتظامیوں کے بارے میں 21899ہزار شکایات موصول ہوئیں جبکہ 2013کی زیرالتوا9776شکایات کے بعدمجموعی طور پر گزشتہ سال کے دوران 31675ریکارڈ شکایات پر کاروائی کی گئی۔ 31899 شکایات میں سے 26622شکایات باقاعدہ انکوائری کے بعد نمٹا دی گئیں۔ 2014کے دوران محتسب پنجاب پنشن سیل نے 75سال کی عمر تک پہنچنے والے پنشنرز کیلئے ڈبل پنشن سمیت پنشن ، جی پی فنڈاوربناولنٹ فنڈ سے متعلق متعدد فیصلے کئے جن کی وجہ سے ہزاروں پنشنرز اوران کے اہل خانہ کو ریلیف ملا۔سالانہ کارکردگی رپورٹ میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قائم چیف پراونشل کمشنر فار چلڈرن کے دفاتر کی تنظیم نو اورکارکردگی اورسرکاری اداروں اور معاشرے میں بدانتظامی کے خاتمے میں میڈیا کے کردار اورفعالیت پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
شیخ وقاص اکرم بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپنی نامزدگی سے لاعلم
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.