وزارت تجارت رواں مالی سال 27 ارب ڈالر برآمدی ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام
منگل 30 جون 2015 15:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) وزارت تجارت رواں مالی سال 2014-15 میں 27 ارب ڈالر کے برآمدی ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ ملکی برآمدات 24 ارب ڈالر سے آگے نہ بڑھ سکیں۔
(جاری ہے)
وزارت تجارت ذرائع کے مطابق جنوری 2014 میں جی ایس پی سٹیٹس حاصل ہونے کے باوجود ملکی برآمدات میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ وزارت کے اعلی حکام کی ناقص منصوبہ بندی اور پالیسیاں ہیں حکومت نے گزشتہ مالی سال 2013-14 میں برآمدات کا ہدف 29.9 ارب ڈالر مقرر کیا تھا جس کو بھی حکومت حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی تھی پاکستان کی ملکی برآمدات کا 50 فیصد حصہ ٹیکسٹائل کی مصنوعات پر مشتمل ہے مگر حکومت اس حوالے سے انڈسٹری کو مناسب گائیڈ لائن فراہم نہیں کر پا رہی۔
وزارت نے اپنی نااہلی کو کپاس اور چاول کی قیمتوں میں ہونے والی غیر معمولی کمی پر ڈال دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برآمدات میں کمی کی ایک اور وجہ کئی باصلاحیت اور اہل افسران کی دوسری وزارتوں میں چلے جانے کی وجہ سے وزارت میں ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جس کے باعث کوئی مارکیٹ سٹرٹیجی تیار نہیں ہو پا رہی جبکہ بنگلہ دیش ہماری ریڈی میڈ گارمنٹس کے میدان میں بھارت اور پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر چین کے بعد دوسرے نمبر پر آ گیا ہے اور گزشتہ 10 سالوں میں اس نے اپنی برآمدات دگنی کر لی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.