`چینی آبدوزوں کی پاکستانی پانیوں میں داخلے کی رپورٹس پر گہری نظر ہے ،بھارت
بحریہ کو تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھرپور طریقے سے اس کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جائے گا،وائس ایڈمرل بھارتی بحریہ `
منگل 30 جون 2015 17:29
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)چین کی آبدوزوں نے بحیرہ عرب عبور کرکے گزشتہ ماہ کراچی بندرگاہ داخل ہونے بارے رپورٹوں پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی بحریہ نے کہا ہے کہ یہ کوئی بڑے خدشے کا معاملہ نہیں ہے تاہم وہ ایسی تمام سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ سٹاف کے نائب سربراہ وائس ایڈمرسل پی میوریوگیسین نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی دوسرے ملک کی آبدوزیں کسی تیسرے ملک میں داخل ہونا کوئی بڑا خدشہ نہیں ہے،تاہم ان کی نگرانی ہم جاری رکھیں گے جو بھی آبدوز ہمارے خطے میں آپریٹ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالات کے مطابق ہم ضروری احتیاطی اقدامات بھی کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دیگر کئی ممالک سے بھی تعلقات ہیں تاہم اپنے ہمسائیے کی نگرانی ہم جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ دوسری بحریہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے کسی بھی آپریشن سے نمٹنے اور چیلنجز پر پورا اترنے کیلئے اپنی بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرینگےمزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.