لاہور ہائیکورٹ نے ڈونگی گروانڈ گلبرگ میں کھیلوں کے میدان کو وائی میکس تھیٹر میں تبدیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی.
عمر جمشید بدھ 1 جولائی 2015 11:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی.عدالتی حکم کے باوجود سرکاری وکیل نے تحریری رپورٹ عدالت میں پیش نہ کی .جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کے وکیل کو تحریری طور پر تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدائت کر دی.
(جاری ہے)
درخواست گزار اظہر صدیق نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر عدالت میں جواب داخل نہیں کرا رہی اور عدالت عالیہ کے فل بنچ کے فیصلے کے باوجود غیر قانونی طور پرکھیلوں کے میدان کو وائی میکس تھیٹر میں تبدیل کر دیا گیا .
انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں سرکاری محکموں کو عام آدمی سے زیادہ ترجیح دی جاتی ہے اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ 2011میں دائر درخواست پر حکومت پنجاب نے ابھی تک تفصیلی جواب داخل کرنا گوارا نہیں کیا اور عدالت نے بھی اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا.اگر اس درخواست کا جلد فیصلہ نہ کیا گیا تو احتجاجا اپنی درخواست واپس لے لوں گا.جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کو پندرہ یوم میں تحریری طور پر تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدائت کرتےہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.