آئی ایم ایف نے قرض واپس کرنے میں ناکامی پر یونان کو نادہندہ ملک قرار دیدیا
بدھ 1 جولائی 2015 12:52
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) آئی ایم ایف نے قرض واپس کرنے میں ناکامی پر یونان کو نادہندہ ملک قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا قرض واپس کرنے کی ڈیڈ لائن گزر گئی یونان پہلا ترقی یافتہ ملک بن گیا جو آئی ایم کا نادہندہ ہوا۔یونان کو آئی ایم ایف کو قرض کی ڈیڑھ ارب یورو کی قسط اداکرنی تھی۔ واپسی کی معیاد بڑھانے کی درخواست آئی ایم ایف کے بورڈ نے مسترد کردی اور اسے نادہندہ قرار دیدیا۔
آئی ایم ایف کے ترجمان کے مطابق اب یونان کو بقایا جات کی ادائیگی کے بعد ہی نیا قرض جاری کیا جائے گا۔نادہندہ ہونے کے بعد یونان کے یوروزون سے خارج ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔اس سے پہلے یونان کی بیل آؤٹ پیکیج میں توسیع کی درخواست یوروزون نے بھی مسترد کردی تھی۔(جاری ہے)
یوروزون نے نئے بیل آؤٹ پیکیج کیلئے یونان سے سخت معاشی اصلاحات کا مطالبہ کیا یوروزون کی شرائط پر عوام کی رائے جاننے کیلئے 5 جولائی کو یونان میں ریفرنڈم ہوگا۔
یونانی وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یوروزون کی شرائط پر ”نہ“ میں ووٹ دیں۔ دوسری جانب حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ اگر بیل آؤٹ کی شرائط نہیں مانی گئیں تو ملک دیوالیا ہوکر یورو زون سے خارج ہوجائے گا۔ بینکوں میں عوام کی رقوم اور تنخواہیں ڈوب جائیں گی۔ ایتھنز میں حکومت کے مخالفین نے ریلی بھی نکالی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ادھر یونانی وزیر اعظم ایلکسس تسیپراس آئی ایم ایف کے قرض کی ادائیگی کے لیے یورپی یونین سے قرض لینے کے ساتھ وابستہ کفایت شعاری کی شرائط ماننے سے انکار کر رہے ہیں اور انھوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر یونانی عوام نے ریفرینڈم میں کفایت شعاری کی تجاویز ماننے کے حق میں ووٹ دیا تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔یونان کے وزیر اعظم نے کہاکہ یونانی عوام کا واضح جواب ہی ملک کے بیرونی قرضوں کے بحران کے موافق حل کے سلسلے میں ان کی مدد کر سکتا ہے۔
ادھر یورپی یونین کے رہنماوٴں نے یونان کو خبردار کیا ہے کہ اگر قرض خواہوں کی تجاویز مسترد کر دی گئیں تو اس کا مطلب یونان کا یورو زون سے اخراج ہو گا تاہم جرمنی کے وزیر خزانہ سیگمار گیبریئل نے کہا کہ ووٹ کا مطلب یورو زون کو ہاں یا نہ کہنا ہو گا۔برطانوی وزیر خزانہ جارج اوسبورن نے کہا کہ یونان کا انخلا صدمے کا باعث ہو گا اور برطانیہ اس کے اثرات کو ہلکا نہیں لینا چاہیے۔یونان کو دیوالیہ پن سے بچانے کے لیے بیل آوٴٹ پیکیج پر یورپی ممالک اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان ہفتہ بھر جاری رہنے والے مذاکرات کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام رہے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.