ایران کو جوہری معاہدے کیلئے مثبت اقدام کرنا ہوں گے ‘امریکی صدر براک اوباما
بدھ 1 جولائی 2015 12:52
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری معاہدے کیلئے مثبت اقدام کرنا ہوں گے اگرمعاہدے کی شرائط اطمینان بخش نہ ہوئیں تو قبول نہیں کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے کہاکہ ایران سے جوہری معاہدہ ان کی خواہش ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ رواں سال کے اختتام تک معاہدہ طے پاجائے اور اگر وہ اس معاہدے کے ذریعے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کے راستے سے ہٹانے کے مقصد میں ناکام رہے تو اس سے علیحدہ ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدہ ایران کی یقین دہانیوں پر منحصر ہے اور معاہدے کی شرائط پوری کرنا ایرانیوں کا کام ہے۔ صدر اوباما نے ایران پر زور دیا کہ وہ انسپکٹرز کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دے تاکہ تصدیق ہوسکے کہ ایران معاہدے کی خلاف ورزی تو نہیں کررہا۔(جاری ہے)
امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آسٹریا کے شہر ویانا میں ایران اور 6 بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں تاہم بعض امور پر اختلاف کے باعث مذاکرات کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرتے ہوئے مذاکرات 30 جون کے بعد بھی جاری رکھنے کا اعلان کیاہے جب کہ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں عالمی برادری کی جانب سے ایران پر عائد کردہ پابندیوں میں نرمی آئے گی جس کے باعث ایران کو بہت سے معاشی فوائد حاصل ہوسکیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.