کینگرو فاسٹ بالرمچل سٹارک نے گلابی گیند پر تحفظات کا اظہار کردیا
بدھ 1 جولائی 2015 13:23
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم جولائی۔2015ء) کینگرو پیسر مچل سٹارک کو گلابی گیند قطعی متاثر نہیں کر سکی جن کے تحفظات اپنی جگہ برقرار ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ روایتی سرخ بال قطعی نہیں ہے جس کا وکٹ پر گرنے کے بعد ردعمل یکسر مختلف ہوتا ہے ۔ گلابی گیند کا تجربہ کرنے والے کھلاڑی اس بات کی شکایت کرتے رہے ہیں کہ یہ فیلڈنگ کے دوران واضح طور پر نظر نہیں آتی جبکہ ان کے کچھ اور تحفظات بھی ہیں لیکن کرکٹ آسٹریلیا نے رواں سال نومبر میں نیوزی لینڈ کیخلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی منصوبہ بندی کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
مچل سٹارک گزشتہ برس نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے شفیلڈ شیلڈ کے ڈے اینڈ نائٹ مقابلے میں ساؤتھ آسٹریلیا کیخلاف گلابی گیند سے کھیل چکے ہیں جن کا صاف الفاظ میں کہنا ہے کہ یہ سرخ گیند کی طرح ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ سوئنگ اورسختی کے لحاظ سے اس کا ردعمل سرخ گیند سے یکسر مختلف ہوتا ہے ۔(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ یہ بہت جلدی نرم پڑجاتی ہے اور اسے ریورس سوئنگ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے جو مصنوعی روشنیوں میں تھوڑی سی سوئنگ ہوتی ہے مگر اس کا ردعمل سرخ بال سے یقینی طور پر یکسر مختلف ہوتا ہے ۔
انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ باؤنڈری پرفیلڈنگ کرتے ہوئے گیند نظر نہیں آتی اور اگر یہ انہیں دکھائی نہیں دیتی تو شائقین کو کیسے نظر آئے گی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ماضی کے مقابلے میں جب گلابی گیند کے معیار میں کافی فرق آیا ہے اور کوکابرا کو اس کیلئے سراہنا ہوگا لیکن یہ وقت ہی ثابت کرے گا کہ میدان میں بیٹھے شائقین،ٹی وی پر میچز دیکھنے والے اور کھلاڑی اس کو کیسا دیکھتے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.