البرٹا حکومت کا فی گھنٹہ معاوضے میں اضافے کا اعلان
بدھ 1 جولائی 2015 15:01
وینکوور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) البرٹا کی این ڈی پی حکومت نے کم از کم فی گھنٹہ معاوضے میں اضافے کا اعلان کر دیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق وزیر اعلی ریچل نوٹلی کی حکومت نے کہا ہے کہ 2018 تک کم از کم فی گھنٹہ معاوضے میں 15 ڈالرز کا اضافہ ہو جائے گا۔
(جاری ہے)
اضافے کا اطلاق رواں سال اکتوبر سے ہو گا اور عام کارکنوں کے لیے ایک گھنٹے کا معاوضہ 10.20 ڈالر سے بڑھ کر 11.20 ڈالر ہو جائے گا جبکہ شراب پیش کرنے والوں کا کم از کم معاوضہ 9.20 ڈالر سے بڑھ کر 10.70 ڈالر ہو جائے گا۔
این ڈی پی حکومت کی طرف سے کی جانے والی ان تبدیلیوں کا مقصد اپنے اس ہدف کا حصول ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ 2016 تک تمام کارکنوں کے معاوضے میں فرق کو ختم کر دیں گے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی ریچل نوٹلی کا کہنا تھا کہ البرٹا میں کارکنوں کا معاوضہ ملک بھر میں سب سے کم ہے جبکہ ہمارے ہاں زندہ رہنے کی لاگت تمام صوبوں سے زیادہ ہے۔ ہم اس مسئلے سے نپٹنے کے لیے اہم اقدامات کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.