وزیراعظم کا کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار، غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے اداروں کے احتساب کااعلان
بدھ 1 جولائی 2015 15:03
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اداروں کے احتساب کرنے کااعلان کردیا ،سندھ حکومت نے حیسکو اور سیسکو کو سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا، وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی کے کے فور منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کے فور کی کنسلٹینسی 6ماہ میں مکمل کی جائے، وفاقی حکومت کے فور منصوبے کیلئے 10 ارب روپے دے گی، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے، وزیراعظم نے سندھ حکومت کی شکایات پربجلی پیدا کرنے والی کمپنیز کو لوڈشیڈنگ کا دوبارہ جائزہ لینے اور اضافی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم نے سندھ اور وفاق کے درمیان شکایات کے خاتمے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو بجلی کے بلوں، لوڈشیڈنگ کے معاملات سمیت دیگر تنازعات کو طے کرے گی، وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت عوامی مفادات کے منصوبوں میں مدد کرنے کیلئے تیار ہے، ملکی تاریخ میں گرمی کی لہر غیر معمولی صورتحال تھی، پورا ملک دکھ کی اس گھڑی میں کراچی کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے حالات میں دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
(جاری ہے)
بدھ کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کراچی میں گرمی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، گورنر ڈاکٹر عشرت العبار، وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان، پرویز رشید، عبدالقادر بلوچ، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن، کمشنر کراچی سمیت دیگر اہم رہنما شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کو کراچی میں گرمی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی حکومت کی طرف سے صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ شدید گرمی سے متاثرہ65ہزار مریضوں کو ہسپتال لایا گیا، گرمی کی شدت کے باعث 1250 افراد جاں بحق بھق ہو چکے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر ضعیف العمر افراد شامل تھے، بجلی کی طویل بندش ہلاکتوں کا سبب بنی، کے الیکٹرک انتظامیہ کمپنی کو ٹھیک طرح سے نہیں چلا رہی۔ وزیراعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں شدید گرمی سے جاں بحق ہونے والے افراد پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح ہونے والے اموات کی مثال نہیں ملتی۔ پورا ملک متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سانحہ میں تمام متعلقہ ادارے جواب ہیں، غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔سندھ حکومت نے اجلاس میں حیسکو اور سیسکو کو حوالے کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اموات ہوئیں، وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو ہسپتالوں کے انتظامات، کے الیکٹرک کی نااہلی، لوڈشیڈنگ اور صوبائی و وفاقی حکومت کے درمیان بجلی واجبات پر بھی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کر دی ہے تاہم وفاقی حکومت نے آئی پی پیز کو ادائیگی نہیں کی۔مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
-
بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن پہلے چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائےگا
-
پاکستان نے اوسلو شوٹنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کر دیا
-
احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ
-
صدرمملکت کی چاند کیلئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
وزیراعظم نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے کے مناظر براہ راست دیکھے اور مسرت کا اظہار کیا
-
وائٹ پیپر سے 2018 کے کرتوت سفید نہیں ہوں گے، طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.