مصر: سینا میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے اور کار بم دھماکے میں 30فوجی ہلاک ، متعدد زخمی
بدھ 1 جولائی 2015 15:54
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) مصر کے علاقے سینائی میں فوجی چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے اور کار بم دھماکے میں 30 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔، واقعہ شیخ زوید ٹاون کے جنوبی حصے میں پیش آیا، جہاں شرپسندوں نے 6 فوجی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ایک فوجی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملہ آورو ں نے متعدد فوجیوں کو قیدی بنالیا ہے جبکہ کئی بکتر بند گاڑیوں پر بھی قبضہ کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جرنل محمد سمیر نے بتایا کہ سینائی میں فوج اور شرپسندوں کے درمیان لڑائی تاحال جاری ہے، جہاں انھوں نے 6 فوجی چیک پوسٹس پر حملے کے ساتھ ساتھ ایک کار بم دھماکا بھی کیا۔ان کے مطابق حملے میں 10 فوجی ہلاک ہوئے ہیں تاہم دیگر فوجی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 30 ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.