اگرفلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کا پریمئر پاکستان میں ہوا توضرورجاﺅں گا: سلمان خان
بدھ 1 جولائی 2015 16:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جولائی2015ء) بالی ووڈاداکارسلمان خان کی کرینہ کپور کیساتھ فلم ’بجرنگی بھائی جان ‘ کے پاکستان میں پریمیئر سے متعلق متضاد اطلاعات ہیں ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مقامی طورپر تیار ہونیوالی فلموں کی ریلیز کی وجہ سے سلمان خان کی فلم کی پاکستان میں ریلیز موخر کی جاسکتی ہے تاہم سلمان خان نے پاکستانی مداحوں کے لیے بھی محبت کا اظہار کیاہے ۔
ایک انٹرویو میں سلمان خان نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کہاہے کہ اُسے اپنی فلم کے پریمیئر کے لیے پاکستان جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ، مجھے نہیں پتہ ، میں ابھی انڈیا میں ہی فلم کی پروموشن کررہاہوں لیکن اگر وہاں (پاکستان) بھی موقع ملا تو ضرور پاکستان جاﺅں گا، اگر فلم وہاں ریلیز ہورہی ہے تو کوئی شبہ نہیں ، میں وہاں جاﺅں گا۔(جاری ہے)
سلمان خان کاکہناتھاکہ وہ گانے کے لیے مرے جارہے ہیں ، وہ کسی کے لیے گانا چاہتے ہیں ، اُنہیں ایک اچھا گانا چاہیے ۔
سلمان خان نے فلم میں چھوٹی لڑکی سے متعلق اپنے جذبات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ ننھی لڑکی کے لیے مسجد ، مدرسہ ، چرچ کہیں بھی جاتے ہیں ، ہرجگہ جاتے ہیں ، اسی وجہ سے وہ والدین کیساتھ ملنے میں کامیاب ہوجاتی ہے ، ہم نے انسانیت کو مذہب سے اعلیٰ درجہ دینے کی کوشش کی ۔ ایک سوال کے جواب میں سلمان خان نے فلم میں جذباتی کردار کے لیے آنکھوں میں گلیسرین کے استعمال کی تردید کردی ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.