صوبہ کے تمام ڈی سی اوز منڈیوں میں اشیاء کی نیلامی کا خود جائزہ لے رہے ہیں‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
مہنگائی ، غیر معیاری اشیاء کی فراہمی ،ذخیرہ اندوزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا‘ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن
بدھ 1 جولائی 2015 17:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزراء ودیگر سرکاری حکا م رمضان بازاروں میں اعلی کوالٹی پھل ، سبزیوں و دیگر اشیائے خوردونوش کی مارکیٹ سے کم قیمت پر فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں،اشیاء کی کوالٹی اور ان کی رسد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،ذخیرہ اندوزی کرنے والوں اور غیر معیاری اشیاء بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شادباغ ، وحدت کالونی ، ندیم شہید روڈ و دیگر رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ غیر معیاری یا مہنگی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں تاکہ رمضان بازاروں میں شہریوں کو معیاری اشیاء سستے داموں دستیاب ہو سکے ۔(جاری ہے)
مجتبیٰ شجاع الرحمن نے اس موقع پر خریداروں سے اشیاء کی کوالٹی ،قیمت اور رسد کے بارے میں دریافت کیا ۔
انہوں نے گرمی کے موسم کے پیش نظر رمضان بازاروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مناسب تعدادمیں ایئر کولر اور پنکھے بھی لے آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پررمضان المبارک کے دوران سستے رمضان بازاروں کے لئے اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے خصوص سٹال بھی رمضان بازاروں میں لگائے گئے ہیں اور اعلی کوالٹی کی سبزیاں اور پھل دستیاب ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کے تمام ڈی سی اوز منڈیوں میں اشیاء کی نیلامی کا خود جائزہ لے رہے ہیں اور صوبہ میں ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ، ترجمان کی تصدیق
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
علی امین گنڈا پور کے گوشواروں میں غلط بیانی کا معاملہ
-
رانا ثناءاللہ کو وزیرِاعظم کا مشیر برائے سیاسی وعوامی اُمور تعینات کردیا گیا
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کا انکشاف
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.