جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقے انگوراڈہ میں افغان فورسز کی شیلنگ، 6پاکستانی اہلکار زخمی
جھڑپ پاکستانی فوج کی جانب سے افغان سرزمین پر چوکی تعمیر کرنے پر شروع ہوئی جس میں ایک افغان بارڈر پولیس کمانڈراور 8 پاکستانی اہلکار مارے گئے ہیں،افغان میڈیا کا دعویٰ
بدھ 1 جولائی 2015 17:32
کابل /وانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) جنوبی وزیرستان میں افغان فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار زخمی ہو گئے ،جبکہ افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپ کے دوران ایک افغان بارڈر پولیس کمانڈراور 8 پاکستانی اہلکار مارے گئے ہیں۔بدھ کو جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ میں سرحد پر افغان فورسز نے فائرنگ اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔
افغان فورسز کی شیلگ سے6 اہلکار زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر افغان فورسز کی جانب سے شیلنگ بند کی گئی۔بعد ازاں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں میں خیبر ایجنسی اور جنوبی وزیرستان کے قبائلی خطے میں کشیدگی دیکھنے میں آ رہی ہے۔(جاری ہے)
کشیدگی میں اضافے کی وجہ طالبان کے حالیہ دنوں میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں حملے ہیں۔
گزشتہ ماہ افغان پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا تھا جس کا الزام پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر لگایا گیا تھا۔خیال رہے کہ شمالی وزیر ستان اور خیبر ایجنسی میں پاکستان کی فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر کی وجہ سے شدت پسند کے ان علاقوں ٹھکانے ختم کیے جا رہے ہیں اور وہ علاقہ چھوڑ کر سرحد پار پناہ لے رہے ہیں۔ادھر افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انگور اڈاہ کے علاقے میں پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیا ن جھڑپ کے نتیجے میں ایک افغان بارڈر پولیس کمانڈراور 8 پاکستانی اہلکار مارے گئے ہیں۔افغا ن خبررساں ادارے پجہوک نے ایک قبائلی سردار جمعہ خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی فوجی افغان سرزمین کے اندر ایک چوکی تعمیر کرنے کی کوشش کررہے تھے جس پر جھڑپ شروع ہوئی ۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے برمل ضلع میں پاک افغان سیکورٹی فورسز کے درمیا ن جھڑپ کی تصدیق کی ہے ۔ایک سیکورٹی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا ہے کہ ہم سرحد پر راتوں رات لڑائی میں ہلاک ہونے والے کمانڈر نجیب اﷲ کے جنازے اور تدفین کی پیشکش کی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
-
فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنائینگے،چین،فرانس
-
چار سو خواتین سے جنسی زیادتی کرنیوالابھارتی سیاستدان جرمنی فرار
-
امریکی فوجی روس میں چوری کے الزام میں گرفتار
-
رفح میں 6 لاکھ بچوں کیلئے کہیں بھی کوئی جگہ محفوظ نہیں ،یونیسف
-
حماس کی تجاویزمسترد، اسرائیل کا رفاہ پرحملہ، بمباری میں 5 بچے شہید
-
اسرائیل کو رفح کو نشانہ بنانے کے خطرات سے خبردار کرتے ہیں، سعودی عرب
-
مودی سرکار کے بیروزگاری ختم کرنے کے دعوے جھوٹ نکلے
-
اقوام متحدہ کا حماس اسرائیل معاہدے کو عملی جامہ پہنانے پر زور
-
ہم اپنے ارادوں میں مخلص ہیں، اسماعیل ہانیہ
-
اقوام متحدہ کے ماہرین کی غزہ میں خواتین اور بچوں کے خلاف اسرائیل کے جنسی تشدد اور حملوں کی مذمت
-
امریکی کمپنی ایمازون کا سنگا پور میں 9 بلین ڈالرسرمایہ کاری کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.