ریاستی دہشت گردی اور اجتماعی ٹارگٹ کلنگ عوام کامقدربن چکی ہے، حلیم عادل شیخ
ماہ رمضان کا مہینہ لاشوں کو اٹھانے کی نذر ہوگیا،وزیراعظم سندھ گورنمنٹ کی جھوٹی تعریفیں کرکے جاتے رہے ،صدر (ق) لیگ سندھ
بدھ 1 جولائی 2015 18:44
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کا پورا مہینہ لاشوں کو اٹھانے کی نذر ہورہاہے اس پروزیراعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات میں سندھ گورنمٹ کی جھوٹی کاوشوں کو سراہاکر گرمی سے ہلاک شدگان کا مذاق اڑایا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گرمی سے ہلاکتوں پر توجہ دینے کی بجائے ہلاک شدگان کی لاشوں پر ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی بات کی ۔
کراچی سمیت سندھ بھر کے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی ہونے کے ساتھ لاپرواحکومت کا راج ہے،پہلے ٹارگٹ کلنگ سے لوگوں کوقتل کیا جاتا رہا اب حکمرانوں نے اجتماعی ٹارگٹ کلنگ کوعوام کا مقدربنادیاہے ،اور اس سلسلے میں کے الیکٹرک سمیت دیگر متعلقہ ادارے ان اجتماعی ٹارگٹ کلنگوں کے ذمہ دار ہیں ،وزیراعظم 1500افرادکی قربانیوں کے کئی روز کے بعد کراچی آمد پرصوبائی حکومت کی تعریفوں کے پل باندھنے کی بجائے ایسے اقدامات کی ہدایت کرتے جس کے عمل سے آئندہ کے بعد ایسے سانحات رونماہونے سے بچ سکیں،انہیں صوبائی حکومت کے متعلقہ اداروں کے اندراور باہرکا گندکو صاف کرنے کی بات کرنی چاہیے تھی ورنہ وزیراعظم اس بات کو جان لیں کہ ان کے اجلاسوں اور میٹنگوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے ،صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ نے جو ان کو کہا ہے کہ سخت گرمی سے ہلاکتوں کے موقع پر سندھ حکومت نے اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں وہ سراسر جھوٹ ہے ،وزیراعلیٰ سندھ اس وقت صوبے کے معاملات سے مکمل لاعلم ہیں انہیں اس وقت سیاست کی نہیں بلکہ عبادت کی ضرورت ہے ،اس پرفیڈرل حکومت اور صوبائی حکومت جو کل تک ایک دوسرے پر الزامات لگارہی تھیں آج وہ ایک دوسرے کی تعریفوں کے گن گارہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.