نرخوں پر تنازع ،یوکرین نے روس سے گیس کی خریداری معطل کر دی
روس سے یوکرین کے راستے یورپی یونین کو فراہم کی جانے والی گیس کی رسد جاری رہے گی، نافتو گیس
بدھ 1 جولائی 2015 23:03
کیف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) یوکرین نے گیس کے نرخوں پر تنازعے کے بعد روس سے قدرتی گیس کی خریداری معطل کر دی ہے۔یوکرین میں توانائی کی سرکاری کمپنی نافتوگیس کا کہنا ہے کہ روس سے یوکرین کے راستے یورپی یونین کو فراہم کی جانے والی گیس کی رسد جاری رہے گی۔یہ ایک سال میں دوسری مرتبہ ہے جب یوکرین نے روس سے گیس کی خریداری معطل کی ہے۔
روس کے توانائی کے وزیر الیگزینڈر نوواک نے اس فیصلے کو ’بدقسمتی‘ قرار دیا ہے۔روس نے گذشتہ سال فروری میں یوکرین کے مفرور صدر وکٹر یانوکووچ کی حمایت کے بعد قدرتی گیس کی قیمت بڑھا دی تھی۔جس کے بعد جون سنہ 2014 میں یوکرین نے گیس کی خریداری روک دی اور پھر شمالی یوکرین میں شروع ہونے والی لڑائی میں روس نے باغیوں کی مدد کی تھی۔(جاری ہے)
اْس کے بعد یورپی یونین نے آسٹریا کے شہر ویانا میں ہونے والے مذاکرات میں ایک عبوری معاہدہ کیا جس کی ہر تین ماہ بعد توسیع ضروری ہے۔
نافتوگیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’روس اور یوکرین کے درمیان معاہدہ 30 جون کو ختم ہو گیا ہے اور روس سے گیس کی مزید خریداری کے لیے ویانا میں جاری والے سہ فریقی ممالک کی بات چیت پر آج اتفاق نہیں ہو سکا، اس لیے نافتوگیس نے روس سے گیس کی خریداری معطل کر دی ہے۔‘یوکرین کی سالانہ گیس کی کھپت 50 ارب مکعب میٹر ہے جس کا زیادہ تر انحصار درآمدی گیس پر ہے۔گذشتہ کچھ برسوں میں روس اور یوکرین کے درمیان گیس کے نرخوں کے معاملے پر کئی بار کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔ روس نے سنہ 2006 اور سنہ 2008 کے موسم سرما میں بھی یوکرین کو گیس کی سپلائی روک دی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.