داعش نے مصری فوج پر حملوں کی ذمے داری قبول کرلی
جزیرہ نما سیناء میں مختلف چیک پوائنٹس پر حملوں میں 15 فوجیوں سمیت 30 ہلاک
بدھ 1 جولائی 2015 23:05
قاہرہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کی مصر میں شاخ نے شورش زدہ جزیرہ نما سیناء میں مخلف فوجی چیک پوائنٹس پر حملوں کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ ان حملوں میں پندرہ مصری فوجیوں سمیت کم سے کم تیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔داعش کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ''خلافت کے شیر اللہ کی مہربانی سے بیک وقت ''غدار فوج'' کے پندرہ چیک پوائنٹس پر حملوں میں کامیاب رہے ہیں''۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان حملوں میں کم سے کم تیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔صوبہ شمالی سیناء کے دارالحکومت العریش کے جنرل اسپتال کے ڈاکٹر اسامہ السید نے بتایا ہے کہ ان کے پاس تیس لاشیں لائی گئی ہیں اور ان میں سے بعض کے جسموں پر فوجی وردیاں تھیں۔(جاری ہے)
مصری فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ حملے میں بائیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
علاقے میں جنگجووٴں اور فوجیوں کے درمیان کئی گھنٹے تک لڑائی ہوتی رہی ہے۔جزیرہ نما سیناء میں داعش کے فوجی چیک پوائنٹس پر حملوں سے دو روز قبل ہی دارالحکومت قاہرہ میں ایک خودکش کار بم دھماکے میں مصر کے پراسیکیوٹر جنرل ہشام برکات ہلاک ہوگئے تھے۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ان کے اندوہناک قتل کے بعد کہا ہے کہ اب جنگجووٴں کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی جائے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.