پنجاب میں آم کی اوسط پیداوار 11.73ٹن فی ہیکٹر ہے، ڈائریکٹر ہارٹیکلچرل
جمعرات 2 جولائی 2015 14:10
فیصل آباد ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ہارٹیکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کے ڈائریکٹر محمد افضل جاویدنے کہاہے کہ پاکستان میں رواں سال 17لاکھ ہیکٹر رقبہ پر آم کی کاشت سے 16لاکھ 80ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوئی ہے جبکہ پنجاب میں آم کی اوسط پیداوار سندھ کی پیداوار 6.55ٹن کے مقابلہ میں 11.73ٹن فی ہیکٹر ہے مگر پاکستان آم کی کل پیداوار کا صرف 5فیصد برآمد کرتا ہے نیز آم کی برآمدات میں کمی کی بنیادی وجوہات میں کیڑوں اور بیماریوں کا مناسب تدارک نہ ہونا ، غیر موزوں طریقہ برداشت اور بعد ازبرداشت ناقص سنبھال شامل ہیں۔
ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ پھلوں کا بادشاہ آم اپنے مخصوص غذائی وطبعی فوائد کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے ۔انہوں نے کہاکہ ماہرین زراعت نے شب وروز محنت، تحقیقی مقالوں اورباغبانی سے متعلق بنیادی معلومات کو اکٹھا کرکے ایک کتابچہ شائع کیا ہے جس سے باغبانوں کو آم کی کاشت میں درپیش مسائل اور ان کے حل پر مبنی تفصیلی پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی حاصل ہوگی اور عالمی وتجارتی پیمانوں کے مطابق آم کے پھل کی زیادہ اور معیاری پیداوار کے حصول میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.