وزیراعلیٰ صوبے کی ترقی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بہتر منصوبہ بندی کے تحت کام کررہے ہیں،خواجہ ندیم سعید
جمعرات 2 جولائی 2015 16:56
لاہور ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) کے رہنما خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبے کی ترقی و خوشحالی اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بہترین منصوبہ بندی کے تحت کام کررہے ہیں، مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک وزیراعلیٰ کا بہترین انتخاب ہیں جو پنجاب حکومت اور تاجر برادری کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر برادری کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مختلف مارکیٹوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا کہ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک تاجر برادری کو درپیش مسائل حل کرانے کیلئے جو کوششیں کررہے ہیں ان کی وجہ سے نہ صرف تاجروں کا وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد بڑھا ہے بلکہ تاجر برادری اور پنجاب حکومت کے مابین تعلقات بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ مستحکم ہوتے جارہے ہیں جس پرتاجر برادری پرویز ملک کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.