سرحدی جھڑپ: پاکستانی سفیر کی افغان وزارت خارجہ طلبی شدید احتجاج
ذیشان حیدر جمعرات 2 جولائی 2015 17:38
کابل ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)) پاکستان اور فغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپ پرافغان حکومت نے پاکستان سے باضابطہ احتجاج کیا ہے۔ جمعرات کو افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفیر ابرار حسین کوطلب کر کیبتایا گیا کہ مشرقی صوبے پکتیکا کے ضلع برمل کے علاقے انگور اڈہ میں افغان سرحدی پولیس پر پاکستانی علاقے سے مبینہ طور پر فائرنگ پر افغان حکومت کو سخت تشویش ہے ۔
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ سرحد کے اس پار سے افغان سیکیورٹی فورسز نے پاکستانی علاقے میں راکٹ اور ہلکے اسلحے سے فائرنگ کی جس سے دو پاکستانی فوجی زخمی ہوگئے ۔ کابل میں افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے دعویٰ کیا تھا کہ مبینہ پاکستانی فائرنگ سے ایک افغان سرحدی پولیس کمانڈر ہلاک ہوگیا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستانی فورسزنے افغانستان کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کی کوشش کی تھی۔
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے علاقے میں عمارات تعمیر کررہا تھا ۔ افغان وزارت خارجہ نے کہا کہ سیاسی امور کیلئے نائب وزیر خارجہ خلیل حکمت کرزئی نے پاکستانی سفیرکو بتایا کہ پاکستانی جانب سے مبینہ فائرنگ بین الاقوامی قوانین اور دوطرفہ سفارتی تعلقات کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے سفیر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی حکومت کو کابل کی تشویش پہنچائے کیونکہ اس طرح کے اقدامات دونوں حکومتوں کی جانب سے تعلقات کی بہتری کیلئے نقصان دہ ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.