کوہاٹ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پانچ پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کیلئے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے
سیکیورٹی پلان کے مطابق ری پولنگ کے موقع پر بد نظمی ،ہنگامہ آرائی کی حوصلہ شکنی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن حفاظتی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ پولنگ کے روز سیکیورٹی امور میں معاونت کے لیے فوج سٹینڈ بائی رہے گی ،ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش ،پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی ہو گی، پریس بریفنگ
جمعرات 2 جولائی 2015 21:37
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) کوہاٹ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پانچ پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے لیے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ڈپٹی کمشنرکوہاٹ کیپٹن(ر) کامران احمد آفریدی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ سیکیورٹی پلان کے مطابق پانچ جولائی کو ری پولنگ کے موقع پر بد نظمی اور ہنگامہ آرائی کی حوصلہ شکنی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن حفاظتی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ۔
پولنگ کے روز سیکیورٹی امور میں معاونت کے لیے فوج سٹینڈ بائی رہے گی جبکہ دفعہ 144کے نفاذ کے تحت ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر بھی پابندی عائد ہو گی اور ضلع کے تمام پرنٹنگ پریس 3تا5جولائی کو سیل کر دیئے جائینگے ۔(جاری ہے)
ہر پولنگ سٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہو گی اور خواتین پولنگ سٹیشنوں پر لیڈی پولیس کی تعیناتی کے علاوہ لیڈ ی ہیلتھ ورکرز کی خدمات بھی حاصل رہیں گی ۔
ہر پولنگ سٹیشن کے دو سوگز کے احاطے میں سیکیورٹی زون قائم کیا جائیگا۔ خواتین پولنگ سٹیشنوں کے اندر مرد سپروائزروں اور ووٹروں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ۔جن پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہو گی ان میں خواتین کے تین پولنگ سٹیشن اور مرد و خواتین کی دو مشترکہ پولنگ سٹیشنز شامل ہیں ان پولنگ سٹیشنوں میں یونین کونسل خرماتو سے ملحقہ گورنمنٹ مڈل سکول ڈھیری بانڈہ ،تحصیل لاچی کی یونین کونسل درملک کے ایک پولنگ سٹیشن گورنمنٹ پرائمری سکول حسن بانڈہ لاچی اور شکردرہ اربن ٹوکے تین پولنگ سٹیشنوں ،گورنمنٹ پرائمری سکول جانک شکردرہ ، گورنمنٹ مڈل سکول پکہ ٹوپی شکردرہ اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول رحمان آباد شکردرہ کی کل آبادی کے مجموعی طورپر آٹھ ہزار مرد و خواتین رجسٹرڈ ووٹرز پانچ جولائی کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں ری پولنگ کے حوالے سے تما سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز کے علاوہ پولنگ سٹیشنوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو امن و امان برقراررکھنے اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے پولنگ سٹیشنوں پرانتخابی عمل کے دوران کسی بھی موقع پر بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کے مرتکب شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹنے کا حکم دے دیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.