نیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز نے مالی سال 2014-15ء کے بجٹ کی منظوری دیدی
آئندہ مالی سال 2015-16ء کا بجٹ مالیاتی کمیٹی تیار کرے گی۔ اے این ایف کے سکولوں کے اساتذہ کے اعزازیہ میں پانچ ہزار اور آیا کا اعزازیہ دو ہزار تک بڑھا دیا گیا
جمعرات 2 جولائی 2015 22:52
اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) نیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن (اے این ایف) کے بورڈ آف گورنرز نے مالی سال 2014-15ء کے بجٹ کی منظوری دیدی۔ آئندہ مالی سال 2015-16ء کا بجٹ مالیاتی کمیٹی تیار کرے گی۔ اے این ایف کے سکولوں کے اساتذہ کے اعزازیہ میں پانچ ہزار اور آیا کا اعزازیہ دو ہزار تک بڑھا دیا گیا۔ جمعرات کو نیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں اے این ایف، ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے حوالے سے مختلف ایجنڈا امور زیر غور لائے گئے۔ اجلاس میں اے این ایف کے 42 سکولوں کے اساتذہ کے اعزازیہ میں پانچ ہزار اور آیا کے اعزازیہ بڑھا کر دو ہزار کرنے کی منظور دی گئی جبکہ تعلیم کے فروغ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو مزید ایک ہزار روپے دیئے جائیں گے۔(جاری ہے)
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اے این ایف رواں سال سے شریعت کے قوانین کے مطابق اسلامی بینکاری میں سرمایہ کاری کرے گا۔
بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ممبران کے اعزازیہ اور ٹی اے ڈی اے کی بھی منظوری دی گئی۔ اسلام آباد کے ممبران کے لئے پانچ ہزار روپے اور دیگر شہروں سے آنے والے ممبران کے لئے کم سے کم سفری اخراجات اور پانچ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں دو کمیٹیاں ایگزیکٹو کمیٹی اور مالیاتی کمیٹی بنائی گئی۔ اجلاس نے ادارے کے بجٹ 2014-15ء کی منظوری دی جبکہ بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے مطابق مالی سال 2015-16ء کا بجٹ مالیاتی کمیٹی تیار کرے گی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری امتیاز تاجور، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر اللہ بخش، رفیق طاہر (جے ای اے)، شیزہ خان، زاہدہ فاطمہ، مشرف زیدی اور دیگر بورڈ ممبران اور وزارت کے حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.