امریکہ کا سوئٹزر لینڈ سے گرفتار فیفا حکام کی حوالگی کا مطالبہ
جمعہ 3 جولائی 2015 11:24
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)امریکہ نے سوئٹزرلینڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رواں سال مئی میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار ہونے والے فیفا کے سات حکام امریکہ کے حوالے کر دے۔سوئٹزر لینڈ کے فیڈرل آفس آف جسٹس (ایف او جے) نے ایک بیان میں کہا کہ حوالگی کی باقاعدہ درخواستیں دائر کی گئیں۔واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے جن 14 افراد پر ریکٹیئرنگ اور غیر قانونی طور پر پیسے کے لین دین کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی تھی ان میں سے فیفا کے سات اعلیٰ ایگزیکٹیو شامل تھے۔
14 ملزمان کیگروپ میں سے سات کو سوئٹزرلینڈ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ایف او جے کے مطابق زیورخ پولیس فیفا کے ان سات اہلکاروں کی امریکہ حوالگی کی درخواست کے سلسلے میں کیس کی سماعت کریگی۔(جاری ہے)
ایف او جے کے بیان کے مطابق سوئس حکام اور ان کے وکلا کے پاس امریکی درخواست پر عمل کرنے کیلئے 14 دنوں کا وقت ہے اور اگر کوئی معقول وجہ ہوئی تو اس مدت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
ایف او جے کے مطابق ان کی تنظیم ’چند ہفتوں کے دوران‘ اپنا فیصلہ دے گی، تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی عدالتی فیصلے کو فیڈرل کریمینل کورٹ اور فیڈرل سپریم کورٹ میں چیلنج کیا سکتا ہے۔یاد رہے کہ امریکی محکمہ انصاف کی درخواست پر گذشتہ ماہ زیورخ میں ایک ہوٹل میں پولیس چھاپے کے بعد فیفا کے سات اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا تھا اور پر بدعنوانی کے سنگین مقدمات قائم کیے تھے اس کے علاوہ مئی میں سوئس استغاثہ کی جانب سے بھی الگ سے 2018 اور 2022 کے عالمی کپ مقابلوں سے متعلق نامعلوم افراد کے خلاف مجرمانہ بدانتظامی اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.