کرپٹ مافیاسپریم کورٹ کے معزز ججوں کے ساتھ بھی ہاتھ کرگیا
جمعہ 3 جولائی 2015 12:06
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)کرپٹ مافیاسپریم کورٹ کے معززججوں کے ساتھ بھی ہاتھ کرگیا،سپریم کورٹ کے ججون کے لئے خریدے گئے جنریٹرز میں گھپلے کا انکشاف ہواہے۔چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹس لے کرمحکمہ اینٹی کرپشن کو انکوائری کا حکم دے دیاہے۔جسٹس امیرہانی مسلم کی رہائش گاہ پر جنریٹر نصب کئے بغیر ٹھیکیدار سرکاری خزانے سے رقم لے اڑا حکو مت سندھ ایک سال تک سوتی رہی اس بات کا انکشاف چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری آئی اینڈ سی طارق جعفری ، سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن، اور سپریم کورٹ کے نمائندے نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن نے جنریٹر کی برآمدگی کا حکم دے دیااور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن غلام حسین میمن کو انکوائری کرکے اس کے ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں جنریٹر کی فراہمی کی ذمہ دار سپلائرز کمپنی میسرز رومی انٹر پرائزز کے نمائندے آصف بھٹو کو بھی اینٹی کرپشن میں انکوائری آفیسر کے روبرو پیش ہونے کا بھی حکم دیتے ہوئے طلب کرلیا ہے جبکہ سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن سے سپریم کورٹ کے ججوں کے لئے خریدے جانے والے جنریٹرز کی خریداری کے حوالے سے لکھی جانے والی دستاویزات و تفصیلات طلب کرلی ہے ۔
ذرائع کے مطابق سال 2009میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری بلڈنگ میں منعقدہ اجلاس میں سابق چیف سیکرٹری سندھ فضل الرحمان نے پانچ ججوں کی رہائش گاہوں پر جنریٹر لگانے کی یقین دھانی کرائی تھی جس پر چار ججون کی رہائش گاہ پر جنریٹر نصب کردیئے گئے تھے جبکہ جسٹس امیر ہانی مسلم کی رہائش گاہ پر جنریٹر لگانے کے لئے 2013میں میسرز رومی انٹر پرائززکو ادائیگی بھی کردی گئی تھی جبکہ جنریٹر5 مارچ 2014 تک لگانے کے لئے سپلائر میسرز رومی انٹر پرائزز کو رجسٹرار سپریم کورٹ سے رابطہ کرکے لگانا تھا تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود یہ جنریٹر نہیں لگایاجاسکاہے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.