پی آئی اے اورپاکستان اسٹیل کی نجکاری دسمبر2015تک ہو جائے گی، آئی ایم ایف
جمعہ 3 جولائی 2015 12:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) کے 26فیصد حصص اور پاکستان اسٹیل کے اسٹریٹجک اثاثوں کی نجکاری رواں سال کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی۔پاکستان کو قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کے ساتویں جائزے کی رپورٹ میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے نجکاری پروگرام کی تفصیل جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی بہتری اور ری اسٹرکچرنگ کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے 26فیصد حصص کی نجکاری کے لیے ڈیو ڈیلیجنس کا عمل جون 2015کے اختتام تک مکمل کرلیا جائے گا(یہ رپورٹ 30جون سے قبل کی ہے) جس کے بعد نجکاری کا حتمی پروگرام مرتب کیا جائے گا اور 26فیصد حصص نجکاری اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے لیے دسمبر 2015 میں پیش کیے جائیں گے۔
(جاری ہے)
آئی ایم ایف کے جائزے رپورٹ کے مطابق مالی سال 2015-16کے آخر تک 12اہم اداروں کی نج کاری عمل میں لائی جائے گی جن میں نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن کے 88فیصد اسٹریجک اثاثوں کی نیلامی، مری پٹرولیم کے 18.39فیصد سرکاری حصص کی نیلامی، پاک عرب ریفائنری کے 10سے 15فیصد کمپنی شیئرز کی نیلامی، ناردرن پاور جنریشن کمپنی، پاکستان اسٹیل کے اسٹرٹیجک اثاثوں کی نیلامی، کوٹ ادو پاور کمپنی کے 40.25 فیصد سرکاری حصص کی نیلامی، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے 26 فیصد حصص کی نیلامی، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، جامشورو پاور کمپنی، اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اسٹریٹجک اثاثوں کی فروخت شامل ہے۔
جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں حکومتی قرضوں کا حجم اب بھی بہت زیادہ جبکہ ٹیکس کا جی ڈی پی سے تناسب دنیا میں سب سے کم ہے، پاکستان بنیادی میکرواکنامک اور کاروباری ماحول سے متعلق اشاریوں کے لحاظ سے ابھرتی ہوئی معیشتوں سے پیچھے رہ گیا ہے۔آئی ایم ایف نے کہاکہ پاکستان میں ہر سال لیبر مارکیٹ میں آنے والے نئے افراد کو روزگار فراہم کرنے اور معاشرے کے بڑے طبقے کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے معاشی ترقی کی شرح نمو 7 فیصد تک بڑھانا ہوگی، اس لحاظ سے پاکستان ابھی کافی پیچھے ہے۔اسی طرح پاکستان میں ٹیکس کا جی ڈی پی سے تناسب بھی دنیا میں سب سے پست ہے پاکستان میں نجی سرمایہ کاری، ٹیکس نیٹ بڑھانے، ٹیکس ایڈمنسٹریشن کی بہتری، معاشی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے اور معیشت کی پیداواری صلاحیت اور مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نجی سرمایہ کاری بشمول براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری مطلوبہ سطح سے بہت کم ہے بجلی کا بحران بدستور مسابقت اور گروتھ کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے جبکہ روپے کی قدر بڑھنے سے پاکستانی ایکسپورٹرز کو مسابقت میں دشواری کا سامنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ" بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.