فیسکو کی ٹیکسٹائل انڈسٹریل سیکٹر کو سحر و افطار کے وقت بجلی استعمال نہ کرنے کی ہدایت
جمعہ 3 جولائی 2015 14:38
فیصل آباد۔3جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ٹیکسٹائل انڈسٹریل سیکٹر کو سحر و افطار کے وقت بجلی استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ سحر و افطار کے وقت گھریلو صارفین کو تسلسل کے ساتھ بلاتعطل بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس لئے ٹیکسٹائل انڈسٹری مالکان سحر وافطار کے دوران بجلی استعمال نہ کریں تاکہ دیگر صارفین کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہ کرناپڑے اور گھریلو صارفین بھی آسانی کے ساتھ سحر وافطار کے مقدس و بابرکت لمحات سے مستفید ہو سکیں۔
فیسکوکے ترجمان نے بتایاکہ ریجن بھر کے ٹیکسٹائل انڈسٹریل سیکٹر سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مذہبی ، دینی ، قومی جذبے کے تحت سحر و افطار کے علاوہ تراویح کی نماز کے اوقات میں بھی اپنے کارخانوں و فیکٹریوں میں بجلی کا استعمال نہ کریں تاکہ اس وقت پیک آورز میں بجلی کی ٹرپنگ اور اوور لوڈ کے باعث کسی فنی خرابی سے بچا جاسکے ۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ وزارت پانی و بجلی کی خصوصی ہدایت پر قائم کردہ چیف ایگزیکٹو کمپلینٹ سیل میں سحر ، افطار اور نماز تراویح کے اوقات میں بجلی کی بندش کے متعلق شکایات وصول کی جارہی ہیں اور ان کا فوری تدارک بھی یقینی بنایاجا رہا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز ، ایکسینز ، منیجرز ، ڈپٹی منیجرز ، اسسٹنٹ منیجر زفیسکو آپریشن سمیت تمام حکام پر واضح کر دیاگیاہے کہ اگر کسی جگہ مذکورہ اوقات میں بجلی کی بندش کی شکایت ملی تو ان کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی فنی خرابی کے علاوہ کوئی عذر قابل قبول نہیں ہو گا۔ انہوں نے بتایاکہ فیسکو رمضان المبارک کے دوران اپنے معزز صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.