قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا ٹرین حادثہ پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار
جمعہ 3 جولائی 2015 15:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا گزشتہ روز گوجرانوالہ کے قریب سپیشل ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار، جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور بلندی درجات کی خصوصی دعا، علامہ سید ساجد علی نقوی نے مطالبہ کیاہے کہ واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں، جرم کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گوجرانوالہ کے قریب ہیڈ چھنانواں پل ٹوٹنے سے سپیشل فوجی ٹرین کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ اس افسوسناک حادثہ پر جاں بحق ہونیوالے فوجی افسران ، جوانوں اور دیگر ہم وطنوں کی شہادت پر ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ یہ اپنی نوعیت کا ایک بڑا اور المناک حادثہ ہے جبکہ انتہائی تشویش کا بھی باعث ہے ،اس لئے اس کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں ، کیونکہ ارض وطن ایک عرصے سے دہشت گردی و تخریب کار ی کا شکار ہے، جبکہ یہ بھی دیکھا جائے کہ حادثہ کس کی غفلت و لاپرواہی کے سبب پیش آیا ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جرم کے مرتکب افراد کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.