ترکی میں دوران تدریس سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد،اساتذہ کی حکومتی فیصلے پر کڑی تنقید

جمعہ 3 جولائی 2015 15:50

ترکی میں دوران تدریس سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد،اساتذہ کی ..

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ترکی کی حکومت نے طلباء کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کے لیے ایک نیا قدم اٹھایا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر دوران تدریس طلباء کے سماجی رابطے کی ویب سائیٹس "فیس بک" اور "ٹویٹر" کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے طلباء کو خبردار کیا گیا ہے کہ پابندی کے باوجود سوشل میڈیا کے ذرائع استعمال کرنے والوں کو اسکولوں سے نکال دیا جائے گا۔

دوسری جانب اساتذہ نے حکومتی فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے کی راہ میں ایک نئی رکاوٹ قرار دیا ہے۔ترکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں دوران تدریس سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ یکم جولائی سے نافذ العمل ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

اس اقدام کا مقصد طلباء کو مشکوک سرگرمیوں سے روکنا اور قومی روایات سے جوڑتے ہوئے اخلاقیات اور قومی آداب کا پابند بنانا ہے۔

ترکی میں چونکہ اسکولوں میں نیا تعلیمی سال ستمبر میں شروع ہوگا۔ اس کیبعد کسی طالب علم کو تدریس کے اوقات میں یا اسکول میں دوران تدریس ہونے والے وقفے میں ٹویٹر پر "ٹویٹس" بھیجنے یا "فیس بک" پر کمنٹس دینے پر پابندی ہوگی۔طلباء کے لیے جاری کردہ نئے ضابطہ اخلاق میں کچھ اور پابندیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :