دنیا کی سب سے بڑی افطاری خانہ کعبہ میں ہوتی ہے،تحقیق
خانہ کعبہ میں افطاری کیلئے بچھائے جانے والے دسترخوان کی لمبائی 12کلومیٹرہوتی ہے،افطاری کا دستر خوان خانہ کعبہ میں طواف کی جگہ بچھایا جاتا ہے، اس پر روزانہ 12 لاکھ روزے دار افطاری کرتے ہیں
جمعہ 3 جولائی 2015 18:10
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) رمضان المبارک کے مہینے میں روزانہ روزہ کھولنے کیلئے گھروں کے علاوہ مساجد میں بھی اہتمام کیا جاتا ہے لیکن تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی افطاری خانہ کعبہ میں ہوتی ہے، خانہ کعبہ میں افطاری کیلئے بچھائے جانے والے دسترخوان کی لمبائی 12 کلومیٹرہوتی ہے۔
(جاری ہے)
افطاری کا دستر خوان خانہ کعبہ میں طواف کی جگہ بچھایا جاتا ہے، اس پر روزانہ12 لاکھ روزے دار افطاری کرتے ہیں، یومیہ افطاری پر 10 لاکھ سعودی ریال کا خرچ آتا ہے جبکہ افطاری کے دوران روزہ داروں کو روزانہ 20 لاکھ آب زم زم کی بوتلیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ جوس، دودھ اور کیک سے بھی تواضع کی جاتی ہے۔دنیا کی اس سب سے بڑی افطاری کا دورانیہ صرف 10منٹ ہوتا ہے، 10 منٹ بعد دستر خوان سمیٹ لیا جاتا ہے اور فرش دھویا جاتا ہے کیونکہ10 منٹ بعد یہاں نمازِ مغرب پڑھائی جاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.