وزیراعلیٰ سے افغانستان کے سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور ، پاک افغان تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان اورافغانستان کو مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ،پنجاب کے صحت اورتعلیم کے اداروں میں افغانستان کے طلباء و طالبات کے داخلے کا کوٹہ مزید بڑھایا جائیگا دہشت گردی ،انتہاء پسندی دونوں ممالک کی مشترکہ دشمن ہیں ملکر ناسور کا خاتمہ کرنا ہے، محمد شہبازشریف پنجاب کے تعلیمی اداروں میں افغانستان کے طلباء و طالبات کیلئے داخلے کا کوٹہ بڑھانے پر شہبازشریف کے شکرگزار ہیں ‘افغان سفیر
جمعہ 3 جولائی 2015 18:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں پاکستان میں افغانستان کے سفیر جاناں موسیٰ زئی نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، پاک افغان تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے افغانستان کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تاریخی ،مذہبی اور ثقافتی رشتے قائم ہیں-دونوں ممالک کی قیادتوں او رسینئر حکام کے باہمی دوروں کے نتیجے میں پاک افغان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہواہے- پاکستان اورافغانستان کومختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کے درمیان زیادہ سے زیاد ہ رابطے ہونے چاہئیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے صحت اورتعلیمی اداروں میں افغانستان کے طلباء و طالبات کے داخلے کا کوٹہ مزید بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہپاکستان ایک پر امن ملک ہے اور خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ی اورانتہاء پسندی دونوں ملکوں کی مشترکہ دشمن ہے اور ہمیں ملکر اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔ دہشت گردوں اورانکے سہولت کاروں کو شکست دے کر ہی خطے میں پائیدار امن قائم کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی حکومت اورعوام نے دہشت گردی کو جڑسے ا کھاڑ نے کا عزم کیاہواہے-پاکستان اور افغانستان کی موجودہ قیادت قیام امن کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں بہتری آئی ہے۔افغان سفیر جاناں موسیٰ زئی نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے- پنجاب اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں افغانستان کے طلبا ء و طالبات کیلئے داخلے کا کوٹہ بڑھانے پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے شکر گزار ہیں۔افغانستان کے سفیرنے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو کابل کے دورہ کی دعوت بھی دی۔مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.