رمضان المبارک سعادتوں والا مہینہ اور اُمت مسلمہ کے لیے عظیم خوشخبریاں لے کر آتا ہے‘ مولانا ابوالہاشم
عالم اسلام امریکی و صہیونی غلامی سے نکل رہا ہے ،مسلمان دنیا میں ایک نئی صف بندی کررہے ہیں‘ مسؤل جماعۃ الدعوۃ لاہور
جمعہ 3 جولائی 2015 21:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) جماعۃ الدعوۃ لاہور کے مسؤل مولانا ابو الہاشم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سعادتوں والا مہینہ اور اُمت مسلمہ کے لیے عظیم خوشخبریاں لے کر آتا ہے، عالم اسلام امریکی و صہیونی غلامی سے نکل رہا ہے اور مسلمان دنیا میں ایک نئی صف بندی کررہے ہیں ، پاکستان امریکہ ویورپ کی بجائے چین اور مسلم ممالک سے تعلقات مضبوط کرے ،پوری قوم گوجرانولہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے فوجی جوانوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہے، مظلوم کشمیری بھائیوں کی ہر ممکن مددوحمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغبانپورہ بازار میں واقع جامع مسجد الرحیم میں خطبہ جمعہ کے دوران کیا۔اس موقع پرکثیر تعداد میں لوگوں نے ان کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی ۔(جاری ہے)
اپنے خطاب میں مولانا ابوالہاشم نے کہا کہ عالمی سطح پر منظرنامہ تبدیل ہورہا ہے ۔ عرب ممالک کا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی قیادت میں اتحاد وقت کی ضرورت اور اسلام کے مفادات میں سے ہے۔
اس عرب اتحاد نے امریکی اثرورسوخ پر کاری ضرب کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بابرکت اور رحمتوں والے ماہ مبارک رمضان المبارک میں تمام مسلمان حکمران اور عالمی مسلم رہنما آگے بڑھتے ہوئے امریکی سازشوں اور غلامیاں چھوڑ کرعالم اسلام اور اُمت مسلمہ کے مفادات اور مسائل خود حل کرنے کے ادارے بنائیں ۔ تعلیم ، صحت ، اقتصادیات اور سیاست میں اہم تبدیلیاں لاکر اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا آغاز کریں ۔ ساری اُمت کوا کٹھا کریں اور اپنے تمام فیصلے خود کریں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی کے جوانوں کا عزم تو شہادت ہی ہوتا ہے مگر گوجرانوالہ ٹرین حادثہ دل میں شدید احساس پیدا کرتا ہے کہ اس کے امکانات اور خدشات کا دائرہ بڑھا کر اورنہایت ذمہ داری سے تحقیق کی جائے اور قوم کو اطمینان دلایا جائے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیریوں کا آئے روز سبز ہلالی پرچم لہرانا ان کی پاکستان سے والہانہ محبت و عقیدت کے ساتھ ساتھ اپنی غلامی کا نجات دہندہ پاکستان کوسمجھتے ہیں۔ کشمیر میں تحریک آزادی ایک مرتبہ پھر اپنے عروج پر ہے ایسے میں پاکستان کو مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے جرأت مندانہ اور ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے تاکہ انہیں بھارتی تسلط سے آزادی دلائی جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.