پاکستان جمہوری اتحاد کے صدر جمیل ملک کاگوجرانوالہ ٹرین حادثے کو پرشہداکے غمزدہ لواحقین سے اظہار ہمدردی
جمعہ 3 جولائی 2015 21:48
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے گوجرانوالہ ٹرین حادثے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے شہداکے غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی کا ا ظہار کیا ہے،آج یہاں ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ٹرین کے نہر میں گرنے کا المناک سانحہ تخریب کاری معلوم ہوتا ہے جس پر پوری قوم سوگوار ہے،اگر یہ واقعہ تخریب کاری ہے تو یقینااس میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ ہی ملوث ہوسکتی ہے، ملک کے18کروڑ عوام گوجرانوالہ سانحہ میں شہید وزخمی ہونیوالے افواج پاکستان کے افسران اور اہلکاروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور لواحقین کے غم اور صدمے کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور تخریب کاری کے خاتمہ اور ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں اور پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشت گردی یا تخریب کاری کا کوئی بھی واقعہ ملک دشمنوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی جدوجہد کو متاثر نہیں کرسکتا،دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف تاریخی جدوجہد سے افواج پاکستان کا مورال دنیا بھر میں بلند ہوا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں نہروں اور نشیبی جگہوں کے اوپر سے گزرنے والے ریلوے ٹریکس کی چیکنگ کیلئے خصوصی پٹرولنگ ٹیمیں بنائی جائیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے حادثات رونما نہ ہوسکیں،دریں اثناء پی جے آئی کے مرکزی دفتر میں سانحہ گوجرانوالہ میں شہیدہونیوالے پاک فوج کے افسران اور اہلکاروں کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی جس میں مرکزی اورصوبائی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.