غیرملکی وملکی یونیورسٹیوں مابین روابط بڑھانے کے منصوبے پر کام کر ر ہے ہیں ، ملکی یونیورسٹیوں کو بین الاقوامی سطح پر مستند یونیورسٹیوں کے تجربات اور کامیابیوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے ، وژن 2025 میں تعلیمی شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی کی احسن اقبال کے طلبا کے وفد سے گفتگو
جمعہ 3 جولائی 2015 22:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے ملک میں علمی انقلاب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی و ترقی غیرملکی وملکی یونیورسٹیوں کے مابین روابط بڑھانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، ملکی یونیورسٹیوں کو بین الاقوامی سطح پر مستند یونیورسٹیوں کے تجربات اور کامیابیوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے ، ویژن 2025 میں تعلیمی شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔
وہ جمعہ کے روزوہ یہاں طلبا کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بدقسمتی سے خطے میں تعلیمی شعبے خاص طورپرسائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہ گیا جس کی وجہ سے ہم ترقی کے ثمرات سمیٹنے سے محروم رہے۔تاہم موجودہ حکومت نے اس پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے تعلیمی شعبے کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔(جاری ہے)
احسن اقبال نے کہا بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں زیادہ رقم مختص کر کے حکومت نے اس شعبے میں سرمایہ کاری کا آغاز کر دیا ہے تاکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے نالج اکانومی میں آگے بڑھا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ نالج اکانومی کا تصور معیاری تعلیم کے بغیر ناممکن ہے۔وفاقی وزیر نے طلبا کو موجودہ حکومت کے مختلف اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے بجٹ میں تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔نئے مال سال میں ضلع کی سطح پر جامعات کے کیمپس اور ذیلی کیمپس کے منصوبے کا اجرا کر دیا گیا ہے ۔بلوچستان، گلگت بلتستان اور فاٹا میں یونیورسٹیوں کا قیام بھی اس سال کے اقدامات میں شامل ہے۔اسلام آباد میں سرکاری اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور وفاقی دارالحکومت میں سمار ٹ اسکولوں کا قیام بھی موجودہ بجٹ کا حصہ ہے۔سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے سائنس فارمنگ اسکیم کا اجرا کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علم کے میدان میں استاد کا درجہ سب سے اوپر ہوتا ہے ۔ اساتذہ کی تعلیم کے شعبے میں خدمات کے اعتراف کے لئے قومی سطح پر بہترین استاد کے ایوارڈ کا اجرا بھی نئے بجٹ کا حصہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ کئی برس تعلیم کے شعبے پر توجہ دئیے بغیر ضائع کر دیے گئے لیکن اب وقت آن پہنچا ہے کہ اس شعبے کی مسلمہ اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ہمیں اپنی ساری توانائیاں اس شعبے کی بہتری پر خرچ کرنی چاہئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.