خادم الحرمین الشریفین نے مدینہ منورہ میں نئے بین الاقوامی ایئر پورٹ کا افتتاح کردیا

ہفتہ 4 جولائی 2015 12:47

خادم الحرمین الشریفین نے مدینہ منورہ میں نئے بین الاقوامی ایئر پورٹ ..

جدہ ۔ 04 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) سعودی عرب کے فرمانروا وخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مدینہ میں نئے بین الاقوامی ایئر پورٹ کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ 40 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیا جائے گا جس میں پہلے مرحلے کی تکمیل پر سالانہ 80 لاکھ سے زائد مسافروں کے آنے جانے کی سہولت ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے کی تکمیل پر ایک کروڑ 80 لاکھ اور تیسرے اور حتمی مرحلے کے اختتام پر سالانہ 4 کروڑ افراد اس ایئرپورٹ کے ذریعے آ اور جا سکیں گے۔ افتتاحی تقریب میں اعلیٰ سعودی حکام نے شرکت کی۔