وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر جھنگ میں یونیورسٹی آف جھنگ کے قیام کیلئے 12مربع سرکاری اراضی مختص ، ابتدائی طور پر ایک ارب روپے کی گرانٹ کی بھی منظوری
ہفتہ 4 جولائی 2015 16:24
فیصل آباد۔4جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر جھنگ میں یونیورسٹی آف جھنگ کے قیام کیلئے جھنگ گوجرہ روڈ ٹوبہ بائی پاس پر 12مربع سرکاری اراضی مختص کردی گئی ہے جبکہ یونیورسٹی کے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کیلئے ابتدائی طور پر ایک ارب روپے کی گرانٹ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جو یکم جولائی سے شروع ہونے والے رواں مالی سال کے دوران ہی فراہم کی جائے گی تاہم بعدازاں مزید گرانٹ کابھی اجراء کیا جائیگا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اہلیان جھنگ گزشتہ کئی سالوں سے جھنگ کو ڈویژن کا درجہ دینے اور جھنگ میں مکمل و خودمختار یونیورسٹی سمیت میڈیکل کالج کے قیام کا مطالبہ کررہے تھے تاہم 11مئی 2013ء کے عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد و وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنے دورہ جھنگ اورمائی ہیر سٹیڈیم میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کے دوران شہریوں کے پرزور مطالبہ پر جھنگ میں یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کیاتھاجس پر اب عملدرآمد شروع کردیا گیاہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.