
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
29 اپریل کو ایک اور فنی خرابی کی نشاندہی پر 969 میگاواٹ بجلی کی پیدواری صلاحیت والے پاور پلانٹ کو ہیڈریس ٹنل کی انسپکشن کے لئے بند کرنا پڑا
محمد علی
جمعرات 2 مئی 2024
22:09

(جاری ہے)
پراجیکٹ کنسلٹنٹس کی مشاورت سے ہیڈ ریس ٹنل کی حفاظت کے پیش نظر 6اپریل سے پاور پلانٹ کو 530میگاواٹ پر چلایا جارہا تھا، تاکہ ہیڈ ریس ٹنل کے پریشر میں کمی بیشی کو مانیٹرکیا جاسکے۔
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کسی مسئلہ کے بغیر 29اپریل تک تقریباً530 میگاواٹ بجلی پیدا کرتا رہا، تاہم 29اپریل کو تقریباً رات 11بجے ہیڈ ریس ٹنل کے پریشرمیں مزید تبدیلی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد پلانٹ سے بجلی کی پیداوار میں بتدریج کمی کی گئی، تا ہم ہیڈ ریس ٹنل کا پریشر حفاظتی حد پر برقرار نہ رہ سکا۔ نتیجتا ہیڈ ریس ٹنل اور پاور ہاس کی حفاظت کے پیش نظر پلانٹ کو گزشتہ روز صبح 6 بجے ہیڈ ریس ٹنل کی انسپکشن کے لئے بند کر دیا گیا۔ 48کلو میٹر طویل ہیڈریس ٹنل سے پانی کے اخراج کیلئے پراجیکٹ کنسلٹنٹس کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ڈی سینڈرزکی فلشنگ کے لئے ڈیم سائٹ پر اِن ٹیک گیٹس کو بند کر دیا گیاہے۔ ساتھ ہی پاور ہاس کی جانب سے بھی پانی نکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ٹنل کی حفاظت کے پیش نظر پانی کا اخراج وقفے وقفے سے کیاجا ئے گا۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ زلزلہ والے علاقے میں تعمیر کیا گیا ہے اور یہاں جیالوجیکل کنڈیشن بھی کمزور ہیں۔ پراجیکٹ کا ٹنل سسٹم ساڑھے 51کلو میٹر طویل ہے۔ ہیڈ ریس ٹنل کی لمبائی 48کلو میٹر جبکہ ٹیل ریس ٹنل کی لمبائی ساڑھے 3کلو میٹر ہے۔پراجیکٹ کا 90ف ی صد حصہ زیرزمین تعمیر کیا گیا ہے۔ قبل ازیں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کو پاور ہاس کے زیریں جانب واقع ٹیل ریس ٹنل کی مرمت کے لئے 2022میں بند کیا گیا تھا۔جبکہ مرمت اور بحالی کا کام مکمل ہونے پر پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار اگست 2023میں دوبارہ شروع ہو گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.