چائنا کٹنگ مافیا اور کرپشن مافیا کے خلاف ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں، سینیٹر شاہی سید
کراچی آپریشن کی بھر پور حمایت کرتے ہیں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اسے جاری و ساری رکھا جائے، رہنما اے این پی
ہفتہ 4 جولائی 2015 20:42
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ چائنا کٹنگ مافیا اور کرپشن مافیا کے خلاف ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں کراچی آپریشن کی بھر پور حمایت کرتے ہیں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اسے جاری و ساری رکھا جائے ہم کسی صورت اپنے اداروں کی بے توقیری کی حمایت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ہاؤس میں کراچی تما م ضلعی صدور و جنرل سیکریٹریز کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری ، نائب صدور حاجی اورنگ زیب بونیری اور سلیم خان جدون بھی موجود تھے تمام تر مصائب و خطرات کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی کارکنان بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کمیٹی قائم کردی گئی ہے بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے تمام اضلاع اپنے اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کروادیں کمیٹی کی سربراہی صوبائی جنرل سیکریٹری یونس کریں دیگر ممبران میں صوبائی نائب صدور سلیم جدون،حاجی اورنگ زیب بونیری تمام ضلعی صدور ر جنرل سیکریٹریز ہوں گے شہر میں پانی اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے حوالے سے انتہائی سنگین صورت حال کا سامنا ہے خاص طور پر پختون اکثریتی آبادیوں میں صحت و صفائی کی صورت حال انتہائی سنگین ہے صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر عید الفطر کے بعد اے این پی بھر پور احتجاجی تحریک کا اعلان کرے گی انہوں نے مذید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ہر متعلقہ ذمہ دار تک عوام کی آواز پہنچائیں گے مسائل کے حل کے لیے اقدام نہ اٹھانے پر بھر پور عوامی احتجاج کیا جائے گا کارکنا ن اپنی تیاریاں شروع کردیں۔
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.